تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48

ملک میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع

جنگ نیوز -


اسلام آباد…مون سون بارش کا نیا سلسلہ آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں شروع ہوگیا جو وقفے وقفے سے آئندہ تین سے چار روز تک جاری رہے گا محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز سے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید مون سون ہوائیں داخل ہونے کی پیشگوئی بھی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم اسلام آباد ، لاہور ، گوجرانوالا، پشاور، کوہاٹ، ہزارہ ڈویڑن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کوہاٹ میں 41 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں 38، راولا کوٹ 20، لاہور 17،کاکول 10، بالاکوٹ اور کوٹلی میں 3 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔گذشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.