تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48

طالبان آگے آئیں ملک کی تشکیل میں حصہ لیں، افغان صدر

جنگ نیوز -


کابل…افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان پر زور دیاکہ وہ آگے آئیں اور ملک کی تشکیل میں حصہ ڈالیں،چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان صدرنے کہا کہ چین ، افغانستان کے امن عمل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ، جس کے لیے 2014 کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔ افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان پر زور دیاکہ وہ آگے آئیں اور ملک کی تشکیل میں حصہ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں کسی بھی طریقہ کار کے خلاف جنگ طریقہ نہیں ہے،طالبان جو افغان ہیں کسی القاعدہ کا حصہ نہیں، دہشت گرد تنظیم کا حصہ نہیں اور ناہی کسی اینٹلیجنس ایجنسی کے کارندے ہیں جو انہیں اپنے ہی لوگوں کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا چین صرف 2014 میں نہیں بلکہ اب بھی اہم کردار ادا کرسکتاہے،اور اس مسئلے پر وہ کئی بارچینی صدر ہوجن تاوٴسے بھی بات کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.