تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48

برطانیہ میں100سال سے زائد عمر پانے والوں کی تعداد میں اضافہ

جنگ نیوز -


لندن…فارن ڈیسک…برطانیہ میں سو سال سے زیادہ عمر پانے والے افراد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور2066تک سو سال کی عمر پانے والے افراد کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے برطانوی محکمے کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ آج کے دور کے پیدا ہونے والے بچوں کی عمریں سو سال سے زیادہ ہونے کے امکانات آج سے ایک صدی قبل پیدا ہو نے والے بچوں کی نسبت پچاس فی صد زیادہ ہیں۔ یہ اعداد و شمار نسلوں کے درمیان عمر کی طوالت کے فرق کو واضح کرتے ہیں۔طویل عمر میں بہتر طرز زندگی اور صحت کی سہولتوں میں بہتری کا ہاتھ ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.