4 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48
میاں نواز شریف اپنے مشن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،چوہدری لیاقت علی
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری…میاں نواز شریف عدلیہ کے وقار اور کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنے مشن پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، عوام کوسڑکوں پر نکلنے کاعندیہ حکومت کا خاتمہ نہیں بلکہ ملک میں حکمرانوں کی لوٹ کھوسٹ کو سامنے لانا اور عدلیہ کے فیصلوں پر عمل کرانا ہے۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) جرمنی کے چیف آرگنائزر چوہدری لیاقت علی نے اوورسیز مسلم لیگ (ن)کے سالانہ کنونشن میں شرکت سے واپس کے بعد ”جنگ“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اوورسیز کنونشن میں دنیا بھر کے مختلف ممالک جاپان، امریکا، لندن سمیت دیگر ممالک کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ انہوں مزید کہا کہ ملک کا بہتر مستقبل پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی قائدانہ صلاحتوں سے وابستہ ہے، آئندہ انتخابات میں عوام اس بات کو ثابت کریں گے کہ آمریت کے دور کے تسلسل جمہوری حکومت نے کرپشن اور ذاتی مفادات کیلئے ملک کو جس نہج پر پہنچا دیا ہے مسلم لیگی قیادت ہی ان حالات سے ملک کو نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔