4 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:59
پیرس:منہاج ویلفےئر فاوٴنڈیشن کا چیریٹی پروگرام ، اقبال اعظم کی بریفنگ
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری …منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے چیریٹی پروگرام میں ڈائریکٹر فاونڈیشن یورپ حافظ محمد اقبال اعظم نے فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے فلاحی کاموں، منصوبوں اور آغوش کے حوالے سے حاضرین کو بتایا کہ آغوش کے زیراہتمام دوسرے مرحلے میں لاوارث اورمستحق بچوں کی مکمل کفالت اور پرورش کے کام کا آغاز ہوجائے گا۔ حافظ محمد اقبال اعظم دیگر یورپی ممالک ہالینڈ، جرمنی میں بھی چیریٹی پروگراموں میں فاوٴنڈیشن کے منصوبوں ،آئندہ پرگراموں ،تکمیل شدہ منصوبوں اور زیر تکمیل منصوبوں سے حاضرین کو بریفنگ دیتے ہیں۔