4 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:59
بھارتی کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کی امریکا میں پیٹ کی سرجری
جنگ نیوز -
نئی دہلی…کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی امریکامیں کامیاب سرجری کردی گئی، ان کی عدم موجودگی میں چار رکنی کمیٹی پارٹی امور چلائے گی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق امریکامیں سونیا گاندھی کے پیٹ کی سرجری کی گئی ہے، جس کے باعث وہ تین ہفتے امریکا میں قیام کریں گی، ان کی عدم موجودگی میں راہول گاندھی کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے، جو پارٹی امور چلائے گی، کمیٹی کے دیگر ارکان میں وزیر دفاع اے کے انٹونی، احمد پٹیل اور جنردھن دیودی ہوں گے۔