4 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:59
برطانوی شہزادی کیتھرین میڈلٹن خوش لباس خواتین کی فہرست میں شامل
جنگ نیوز -
لندن…این جی ٹی...ایک بین الاقوامی میگزین کی جانب سے دنیا کی خوش لباس خواتین کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں برطانوی شاہی خاندان کی بہو کیتھرین میڈلٹن بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ ہر چھوٹی بڑی تقریب میں ملبوسات کے ذریعے اپنے اعلیٰ ذوق کا مظاہرہ کرنے والی شہزادی کیتھرین نے اس فہرست میں کئی شوبز اور سیاسی شخصیات کے بیچ جگہ بنائی ہے۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر فرانسیسی خاتونِ اول کارلا برونی موجود ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر امیرِ قطر کی اہلیہ شیخا موضا بنتِ ناصر اور تیسرے نمبر پر شہزادی کیتھرین موجود ہیں۔ دنیا بھر کی خواتین کے پہننے اوڑھنے کے ذوق کو مدِ نظر رکھ کر تیار کی گئی اس فہرست میں امریکی خاتونِ اول مشعل اوباما اور مناکو کی شہزادی شارلین،آئی ایم کی نئی سربراہ کرسٹین لاگارڈاور ہالی ووڈ اداکارہ Carey Mulligan بھی شامل ہیں۔