4 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:59
امریکی مو سیقار کا تیار کردہ 27تاروں والا منفرد گٹار
جنگ نیوز -
نیویارک…این جی ٹی...عام طور پر دنیا بھر میں موسیقار 6اور 12تاروں والے گٹار استعما ل کرتے ہیں لیکن امریکی ریاست Tennesseeمیں ایک ماہر موسیقارKeith Medley نے 27تاروں والا منفرد گٹارتخلیق کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔اس منفرد گٹار کی یہ خصوصیت ہے کہ جب 27تاروں کے ساتھ اسے بجایا جاتا ہے تو اس سے نکلنے والے سُروں کو سُن کر ایسا محسوس ہو تا ہے کہ جیسے ایک وقت میں کئی مختلف موسیقی کے آلات بج رہے ہوں۔ Keithنے 27تاروں والے اس گٹار کے کامیاب تجربے کے بعد 34تاروں والے انوکھے گٹار کو بنے کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔