4 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:59
پنجاب حکومت کا یلوکیب اسکیم کیلئے پاک سوزوکی سے معاہدہ
جنگ نیوز -
لاہور...پنجاب حکومت نے بیروزگار افراد کویلو کیب کی فراہمی کیلئے پاک سوزوکی موٹرز سے معاہد کیا ہے جس کے تحت دو ہزار چھ سو مہران کاریں تین ماہ میں صوبائی حکومت کو فراہم کی جائینگی۔پاک سوزوکی موٹرز کے حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے بیروزگار افراد کو یلو کیب فراہم کرنے کیلئے کمپنی سے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت پاک سوزوکی 3ماہ میں صوبائی حکومت کو 2 ہزار6 سو مہران کاریں فراہم کریگی۔پاک سوزوکی کے حکام نے بتایا کہ اس آرڈرز کی بروقت ترسیل کیلئے کئی ماہ بعد کمپنی میں شفٹوں میں کام شروع کیا جارہا ہے جس سے سیکڑوں لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع دستیاب ہونگے۔