تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:59

دورہ زمبابوے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان

جنگ نیوز -


لاہور...پی سی بی نے دورہ زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کااعلان کردیا،نویداکرم چیمہ کو منیجرکی ذمہ داری دی گئی جبکہ ،اسسٹنٹ کوچ عاقب جاوید کو فارغ کردیا گیاہے۔ بورڈ نے دورہ زمبابوے میں انتخاب عالم کی جگہ گورننگ بورڈ کے رکن نویداکرم چیمہ کو منیجرمقررکیاہے۔پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ کاکہنا ہے کہ انتخاب عالم نے بطورمنیجرشاندارخدمات انجام دیں،بطورڈائریکٹرگیم ڈویلپمنٹ انتخاب عالم کی زیادہ ضرورت تھی اس لیے ان کی جگہ نویداکرم چیمہ کومنیجرمقررکیاگیاہے۔اسسٹنٹ کوچ عاقب جاوید اوراسسٹنٹ منیجرشاہداسلم کوفارغ کردیا گیاہے،کرنل وسیم کو سیکورٹی اینڈ اسسٹنٹ منیجرکی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ صبوراحمد ٹرینر، عمرفاروق انالسٹ اور محمداخترمساجرکی حیثیت سے زمبابوے جائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.