تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:59

الطاف حسین اپنے بیان پر معافی مانگیں ورنہ کل پہیہ جام ہوگا، ایاز پلیجو

جنگ نیوز -


حیدرآباد...عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت سندھی قوم کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر معافی مانگے، اگر معافی نہیں مانگی گئی تو کل سندھ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی جائیگی ۔حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ الطاف حسین ، وسیم اختر اورایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سندھی قوم کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر معافی مانگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر معافی نہیں مانگی تو کل سندھ بھر میں پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے اردو بولنے والوں سے اپیل کی کہ وہ اس ہڑتال کی حمایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہڑتال پرامن ہوگی تاہم اگر شرپسندوں نے اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تو اس کی ذمہ داری ان پر نہیں ہوگی۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھی پانچ ہزار سال پرانی تہذیب کے وارث ہیں جن کیخلاف ایسے بیانات نہیں دینا چاہئے تھے۔ سندھیوں کیلئے یہ بات کہنا کہ اگر دوسری قومیں قربانی نہ دیتیں تو سندھی قوم ہندووٴں کے جوتے چاٹتے رہتے یہ کہنا توہین آمیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی حاکمیت کیلئے ہمیں کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ بعض قوتیں کراچی میں امن و امان خراب کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اردو بولنے والوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہماری ہے۔ اردو بولنے والوں میں بھی ہزاروں ہمارے حامی ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.