4 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:59
زرداری اورالطاف حسین سندھ تقسیم کرنے کا کھیل کھیل رہے ہیں،قادر ،مگسی
جنگ نیوز -
حیدرآباد...سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین قادر مگسی نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور الطاف حسین سندھ کو تقسیم کرنے کیلئے خفیہ کھیل کھیل رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین قادرمگسی کا تھا کہ اردو بولنے والے الطاف حسین کے رویے پر احتجاج نہیں کریں گے تو اپنا مستقبل غیر محفوظ بنائیں گے۔ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قادرمگسی نے کہا کہ الطاف حسین، شاہی سید اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو عدالتی کٹہرے میں کھڑا کردیا جائے تو کراچی میں امن قائم ہوجائے گا۔