4 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:7
لاہور،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کی والی بال ٹورنامنٹ میں کامیابی
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . ایک روزہ آزادی کپ ویمن والی بال ٹورنامنٹ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد نے جیت لیا ہے۔لاہورمیں ہونیوالے ایونٹ میں لاہور کے چار خواتین کالجزنے حصہ لیا۔ لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ کا فائنل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اور ویمن ٹیکنالوجی کالج کے درمیان کھیلا گیا۔گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سمن آباد نے دوصفر سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔اس کی جیت کا اسکور پچیس اکیس اورپچیس بائیس رہا۔ ایونٹ میں حصہ لینے والی کھلاڑیوں نے آزادی کپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔