تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:18

کمپنیاں منافع بینک اکاؤنٹس سے اداکریں،ایکسچینج کمیشن

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے لسٹڈ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ منافع کی ادائیگی اپنے رجسٹرڈ ممبران کو بینک اکاونٹس کے ذریعے کریں۔ سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کی جانب سے جمعرات کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں لسٹڈ کمپنیوں کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ اپنیشیئرز ہولڈروں کو منافع کی ادائیگی کی رقم اپنے رجسٹرڈ ممبران کو اس کے بینک اکاونٹس کے ذریعے کریں۔ایس ای سی پی کے مطابق اس اقدام کا مقصدشیئرز ہولڈرز کو آسان طریقے کے ذریعے ادائیگی کی سہولت یقینی بنانا اور ایسے بے نام اکاوٴنٹس جو کسی تیسرے فرد کے ذریعے استعمال کیے جاتے ہیں ان کا تدراک کرنا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.