4 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:18
ماہ رمضان میں پشاور سمیت جنوبی اضلاع حساس قرار
جنگ نیوز -
پشاور . . . . . انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا فیاض احمد خان طورو نے ماہ رمضان میں پشاور سمیت جنوبی اضلاع کو حساس قرار دیا ہے۔ وہ پشاور میں صفوت غیور کی پہلی برسی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ آئی جی پی خیبرپختونخو ا کے مطابق جب تک افغانستان کی صورت حال بہتر نہیں ہوگی امن وامان کا مسئلہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد حالات میں بہتری آئی ہے۔ فیاض احمد طورو نے کہا ہے کہ رمضان المبار ک میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔