تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:18

میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت چاہتا ہوں، الطاف حسین

جنگ نیوز -


لندن . . . . . متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گزشتہ روز ذمہ داران کے اجلاس سے اپنے خطاب کے بارے میں ایک وضاحتی بیان میں کہاہے کہ گزشتہ روزمیں نے اپنی تقریرمیں ان عناصر کومخاطب کیاتھاجو پاکستان بنانے کی جدوجہد میں لاکھوں جانوں کی قربانی دینے والے اردوبولنے والے مہاجروں اورپنجابی بولنے والے مہاجروں کے بارے میں کھلم کھلا لعن طعن کررہے ہیں۔میں نے جو کچھ کہاتھا مہاجروں کی قربانیوں کامذاق اڑانے والوں اورانہیں لعن طعن کرنیوالوں کے متعلق کہاتھالیکن ہوسکتاہے میں اپنے خیالات کی صحیح طورپرترجمانی نہیں کرسکایاپھربعض سندھی قوم پرست اوردانشورمیری بات کی روح اورگہرائی کونہ سمجھ سکے۔ بہرحال میں اس بحث کومزیدآگے بڑھانے کے بجائے پوری سندھی قوم خصوصاً ان تمام قوم پرستوں اور دانشوروں سے جن کی میری بات سے دل آزاری ہوئی ،میں سندھ دھرتی کاباشندہ ہونے کے ناطے ان سے صدق دل سے معذرت چاہتاہوں۔ الطاف حسین نے کہاکہ میرا جینا مرنا سندھ دھرتی کے ساتھ ہے ، سندھ میری دھرتی ماں ہے اورپاکستان میراوطن ہے ۔میں شاہ لطیف بھٹائی  کاماننے والاہوں اورامن واستحکام کی خاطر ہر قربانی دینے کیلئے تیارہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.