تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:18

ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن نے 16 فیصد زائد وصولی کی، مکیش کمار چاولہ

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . صوبہ سندھ میں ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کے محکمے نے گذشتہ مالی سال 2009-10 کی نسبت 16 فیصد زاید وصولیابی کی۔سندھ کے وزیربرائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ گذشتہ مالی سال دو ارب 34 کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ اس سے قبل دو ارب ایک کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس رقم میں انفرااسٹرکچر سیس کی مد میں بینک گارنٹی کی رقم بھی شامل ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر انفرااسٹرکچر سیس کی رقم منہا کر لی جائے تو صوبائی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے جمع کی گئی رقم مالی سال2009-10 سے زائد نہیں ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.