تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 16:18

کپاس کی قیمتوں میں 500روپے فی من کا اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . یارن کی قیمتوں میں اضافے اور پھٹی کی کمی کے باعث مقامی سطح پر کپاس کی قیمتوں میں 500 روپے فی من کا اضافہ ہوگیا ایگزیکٹیو ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق اضافے کے بعد پنجاب میں کپاس کی قیمتیں 6 ہزار 400 روپے جبکہ سندھ میں 6 ہزار 100 روپے فی من ہوگئی ہیں۔یارن کی طلب میں اضافے اور پھٹی کی کمی کے باعث تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ احسان الحق کے مطابق جمعہ کے روز پی سی جی اے کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ایف بی آر کی جانب سے کپاس کی خریداری پر 3.5 فی صد ودہولڈنگ ٹیکس کے اطلاق پر بات چیت کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.