تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:51

کراچی میں2000سی این جی بسیں چلانے کا فیصلہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد… بسیں تیار کرنے والی چینی کمپنی فوٹن موٹرز ہفتے کو سندھ حکومت سے معاہدے پر دستخط کرے گی ، جس کے تحت کراچی میں دو ہزار سی این جی بسیں چلائی جائیں گی۔ یہ بات فوٹن موٹرز کے وفد نے صدرزرداری سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کے دوران بتائی۔کمپنی کے نائب صدر Ye Zhaoyou نے بریفنگ میں بتایاکہ چینی کمپنی نے پاکستان کی ایندھن کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے سی این جی،ایل پی جی،ہائبرڈ ڈیزل اور ایچ ٹو ایندھن سے چلنے والی خصوصی بسیں ڈیزائن کی ہیں،انہوں نے بتایا کہ کمپنی نے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کو لاہور شہر کے لئے 111 سی این جی بسیں بھی فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے جس پر یکم نومبر سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔اس موقع پر صدر زرداری نے اس منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک چین روایتی دوستی کا اقتصادی تعاون میں تبدیل ہونا خوش آئند ہے،صدنے زور دیا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دی جانے والی مراعات سے بھرپورا ستفادہ کریں،صدر نے چینی کمپنی سے کہا کہ عوام کے ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کے لیے راولپنڈی،سیالکوٹ،فیصل آباد اور ملتان میں بھی سروس شروع کی جائے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.