تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:51

مال روڈ پر احتجاج کا ضابطہ اخلاق مرتب کیا جائے گا،کمشنر لاہور

جنگ نیوز -
لاہور…کمشنر لاہور جواد رفیق ملک کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے مال روڈ پر جلسے جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد نہیں کی بلکہ قوانین بنانے کی ہدایت کی ہے ، مال روڈ پر احتجاج کا ضابطہ اخلاق مرتب کیا جائے گا۔ وہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انکا کہناتھاکہ مال روڈ پر احتجاج کا ایسا ضابطہ اخلاق مرتب کیا جائے گا کہ ٹریفک میں خلل نہ پڑے۔سیاسی اورمذہبی جماعتوں سے دو دن کے اندر تجاویز طلب کی ہیں۔ کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار سب کا حق ہے لیکن عام زندگی مفلوج نہیں ہونی چاہیے۔ہائیکورٹ کے حکم پرایسے بائی لاز بنائے گئے ہیں جن کے تحت ٹریفک اورسڑک بلاک کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کارروائی کرسکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.