4 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:51
شہید ملت سیکرٹریٹ کی بجلی اٹھارہ دن بعدبحال
جنگ نیوز -
اسلا م آباد…اسلام آباد میں شہید ملت سیکرٹریٹ کی بجلی اٹھارہ دن بعدبحال کردی گئی ہے۔پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے واپڈا کو بل کی بروقت ادائیگی نہ کرنے پر شہید ملت سیکر ٹریٹ کی بجلی مسلسل اٹھارہ دن منقطع رہی ، جس کے باعث عمارت میں موجود 14 وزارتوں کے ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا رہا۔ شہید ملت سیکرٹریٹ کی واجب الادا بل کی رقم پچپن لاکھ روپے ہے ، جس میں سے پندرہ لاکھ واپڈا کو اٹھائیس جولائی کو ادا کردی گئی تھی لیکن واپڈا کاکہناتھا کہ مکمل بل اداکیاجائے۔ڈی جی پی ڈبلیوڈی نے جیونیوزکوبتایاہے کہ اس بارفنڈکا صرف بیس فیصد پی ڈبلیو ڈی کو ملا ہے جس کے باعث بل کی ادائیگی میں دشواری کا سامنا ہے۔ تاہم جلد واپڈا کو تمام بل ادا کرکرے پی ڈبیلو ڈی کی تمام عمارتوں کی بجلی بحال کر دی جائے گی۔