تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:51

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے رویئے کیخلاف تحریک استحقاق جمع

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان مسلم لیگ نواز کے چار ارکان قومی اسمبلی نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راول پنڈی کے نازیبا رویے کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے۔مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان، ڈاکٹر اریش کمار، سردار محمد مشتاق خان اور مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ جب ممبران قومی اسمبلی اڈیالہ جیل گئے تو ان کی کسی نے معاونت نہیں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.