4 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:2
چیئر مینٹی ڈی سی پی کولاہور ہائی کورٹ نے طلب کر لیا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائیکورٹ نے ایک ٹھیکدار کی درخواست پر ٹی ڈی سی پی کے چیئر مین کو9 اگست کو طلب کر لیا ہے درخواست گزار ٹھیکدار عزم سعید نے موقف اختیار کیا کہ اس نے مری میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کے گھر کے سامنے ایک پارک کا اڑھائی کر وڑ میں ٹھیکہ لیا لیکن یہ ٹھیکہ وزیر اعلیٰ کے منظورنظرشخص کو دلانے کیلئے اس پر دباوٴ ڈالا گیا کہ کام چھوڑدے۔ درخواست گزار کے انکار پر اسکے خلاف جھوٹے مقدمات بنادیئے گئے اور 60لاکھ روپے کی ادائیگی بھی روک لی گئی ہے۔عدالت ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے چیئر مین کو طلب کرتے ہوئے درخواست گزارکیخلاف مقدمات کی انکوائری کا حکم بھی جاری کردیا۔