4 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:2
مختلف شہروں سے پشاور آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار
جنگ نیوز -
پشاور…ملک کے مختلف شہروں سے پشاور آنے والی ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر سے پہنچ رہی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے آنے والی خیبر میل پانچ گھنٹے کی تاخیر سے پشاور پہنچی۔ خوشحال ایکسپریس جو صبح پونے چھ بجے پشاور پہنچنا تھی اب تیرہ گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے گی،جبکہ عوام ایکسپریس ، کوئٹہ ایکسپریس اور خیبرمیل پانچ پانچ گھنٹے کی تاخیر سے پشاور پہنچیں گی۔ اس کے علاوہ پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن سے کئی ٹرینوں کی روانگی بھی تاخیر سے ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید گرمی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور دوسرے شہروں کو جانے والے مسافروں کو اسٹیشن پر کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔