4 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:13
بی ڈی ایس فائنل ضمنی کے ا متحانی فارم10اگست تک جمع ہونگے
جنگ نیوز -
کراچی …جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق جامعہ سے الحاق شدہ سرکاری میڈیکل کالجز کے لئے بی ڈی ایس سال آخرپروفیشنل کے سپلیمنٹری امتحانی فارم 10 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں طلبہ کو 3380/= روپے فیس کے ساتھ یہ فارم اپنے متعلقہ کالجز میں جمع کرانے ہونگے ۔مقررہ تاریخ گذرنے کے بعد امتحانی فارم مع500/= روپے لیٹ فیس فی ہفتہ کے اعتبار سے امتحان کے انعقاد تک وصول کئے جائینگے#ترجمان کے مطابق جامعہ کراچی سے الحاق شدہ پرائیوٹ کالجز کے لئے بی ڈی ایس سال آخر پروفیشنل سپلیمنٹری امتحانی فارم 10 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔طلبہ کو 4900/= روپے فیس کے ساتھ یہ فارم اپنے متعلقہ کالجز میں جمع کرانے ہونگے۔تاریخ گذرنے کے بعد امتحانی فارم مع 500/= روپے لیٹ فیس فی ہفتہ کے اعتبار سے امتحان کے انعقاد تک وصول کئے جائینگے۔