4 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:13
کراچی:عمارت گرنے سے ہلاکتیں،الطاف حسین کی تعزیت
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لیاری کے علاقے بغدادی موسیٰ لین میں عمارت گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر متعدد افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں انھوں نے ہلاک ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحت کاملہ اجل عطا فرمائے۔دریں اثناء ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ٹنڈو الہ زون یونٹ 1-Cکے کارکن سلیم احمد کی بھابھی محترمہ چمن بیگم ،سرجانی ٹاؤن سیکٹر یونٹ تیسر ٹاؤن کے ہمدرد محمد عمران اور کورنگی سیکٹر یونٹ 77کے کارکن بابر علی کے والد سیّد علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)