تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:13

ضرورت پڑی تو کراچی میں فوج کو بلانے کا سوچیں گے،رحمان ملک

جنگ نیوز -


کراچی …وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو عوام نے منتخب کیا ہے، غیر منتخب لوگوں سے بات نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس صحیح کام کررہے ہیں،اگر ضرورت پڑی تو فوج کو بلانے کا سوچیں گے۔کراچی میں نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل میں اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے ماہرین کو بلوایا ہے،گرفتار ملزمان سے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تحقیقات کریگی۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کراچی مین امن ہو،ایم کیو ایم کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا اور کراچی میں امن کیلئے سب مل جل کر کوشش کرہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ صدر زرداری کی سیاست کئی سیاستدانوں کیلئے رول ماڈل ہے۔ رحمن ملک نے کہا کہ لیاری کے علاقے موسی لین میں عمارت گرنے سے متعلق امدادی کاموں میں ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔کراچی واقعات کی تحقیقات کے لیے ماہرین کو تعینات کردیا ہے، جو دہشت گرد گرفتار کیے ہیں ان کے خلاف مضبوط مقدمات بنائے جائیں گے،کراچی میں امن کے لیے سب مل جل کر کوششیں کرہے ہیں۔ ایم کیو ایم کو کراچی کا مینڈیٹ حاصل ہے، ان سے بات چیت جاری ہے،کسی غیر منتخب جماعت سے یا فرد سے بات نہیں کریں گے۔ ایم کیوایم اور اے این پی کی تجاویز سے صدر آصف زرداری کو آگاہ کردیا ہے۔ایم کیو ایم اور اے این پی جرائم میں ملوث نہیں ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.