4 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:13
پی سی او ججز فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے کیس کی سماعت کل ہو گی
جنگ نیوز -
اسلام آباد… سپریم کورٹ کا پانچ رکنی خصوصی بنچ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں پی سی او ججز بارے فیصل پر عمل درآمد نہ ہونے کے کیس کی سماعت کل کر رہا ہے سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں جسٹس شاکر اللہ جان، جسٹس تصدق حسین جیلانی ، جسٹس سرمد جلال عثمانی ، اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل ہو گا۔ سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے 18مئی 2011کو تین نومبر 2007 کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر کے پی سی او کا حلف لینے والے ججز کو برطرف کرنے کا حکم دیا تھا۔ ان میں سندھ ،لاہور اور پشاور ہائی کورٹ کے 6 پی سی او ججز شامل تھے جنہیں اٹھارویں ترمیم کی منظوری کے دن سے برطرف کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔تین ماہ گزر جانے کے باوجود حکومت نے اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا۔ اس پر سپریم کورٹ نے گزشتہ روز اٹارنی جنرل پاکستان مولوی انوار الحق ،سیکریٹری قانون مسعود چشتی اور قائم مقام سیکریٹری قانون سعید سلطان کو نوٹس جاری کیے تھے۔