تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:13

ناروے: 77افراد کے قاتل کو جیل میں کمپیوٹر دینے پر غور

جنگ نیوز -


اوسلو…پاکستان میں کسی چور کو بھی پکڑ لیا جائے تو اسے زندہ جلانے کی کوشش کی جاتی ہے، ناروے میں جس شخص نے 77 افراد کا قتل عام کیا،جیل میں اسکی تنہائی دور کرنے کیلئے پراسیکیوٹر اسے کمپیوٹر دینے پر غور کررہے ہیں۔ناروے میں 77 افراد کی بہیمانہ موت کے زخم ابھی تازہ ہیں۔پچھلے ماہ ہوئے واقعہ پر لوگ افسردہ ہیں اور مارے گئے افراد کی یاد میں پھول اور کارڈ رکھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے لوگ قاتل بریوک کانام سننے اور شکل دیکھنے کے بھی روادار نہیں ہیں۔دوسری جانب ملک کے پراسیکیوٹر کرسچین ہیٹلو نے بتایا ہے کہ پولیس نے ملزم سے بدھ کو10گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی ہے اور وہ معلومات پوشیدہ رکھنے کی کوشش کررہاہے۔اسنے قتل عام کی منصوبہ بندی تو منظم انداز سے کی تھی مگر یہ سوچنا بھول گیا تھا کہ پکڑا گیا تو قید تنہائی کاٹنا پڑیگی۔ اوراب اسی تنہائی کو دور کرنے کے لیے اسے کمپیوٹرفراہم کرنے پر غور کیا جارہاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.