4 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:13
موسیقی کی شوقین سفید وہیل کے لیے میوزک بینڈ کی پرفارمنس
جنگ نیوز -
واشنگٹن …کہا جاتا ہے کہ مچھلیاں بھی موسیقی کی شوقین ہوتی ہیں اور موسیقی کی دھنوں پر غیر ارادی حرکات کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ایسا ہی کچھ نظارہ امریکی ریاست کنٹیکنٹ کے ایک ایکوریم میں ہونے والی شادی کے دوران دیکھنے کو ملا۔شادی کی تقریب میں مہمانوں کے لیے سُریلی دھنیں بکھیرنے والا بینڈ اُس وقت خوشگوار حیرت کا شکار نظر آیا جب انہوں نے ایکوریم کے ٹینک میں موجود ایک سفید وہیل کو دھنوں کے اثر تلے سر اور جسم ہلاتے دیکھا۔موسیقی کی شوقین اس وہیل کی دلچسپی دیکھتے ہوئے اس بینڈ نے ٹینک کے پاس جاکر وہیل کے لیے خصوصی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔