4 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:13
انوشکا اور رنویر ایک بار پھر بڑی اسکرین پر ساتھ جلوہ گر ہو نگے
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈفلم "بینڈ باجا بارات" میں جلوہ گر ہونے والی کامیاب فلمی جوڑی انوشکا شرما اور رنویر سنگھ کو یش راج نے اپنی پرو ڈیوس کردہ ایک اور فلم میں ساتھ کاسٹ کر لیا ہے۔ اس فلم کا ٹائٹل Ladies V/S Ricky Bahl رکھا گیا ہے جو کہ ایک رومنٹک کامیڈی فلم ہو گی ۔فلم بینڈ با جا بارات میں انوشکا اور رنویر کی آن اسکرین کیمسٹری شائقین نے بے حد پسند کی اور یہی وجہ ہے کہ اس فلمی جوڑی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہو ئے یش راج فلمز نے انھیں ایک بار پھر ایک ساتھ کاسٹ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ اس رومنٹک کامیڈی فلمLadies V/S Ricky Bahl کو اس سال دسمبر میں عام نمائش کیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا۔