تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:39

کراچی : بھتہ نہ دینے پر دو اخبار فروشوں پر تشدد

جنگ نیوز -
کراچی : بھتہ نہ دینے پر دو اخبار فروشوں پر تشدد

کراچی…کراچی کے علاقے صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے سامنے ملزموں نے بھتہ نہ دینے پر دو اخبار فروشوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،اخبارفروشوں نے جیو نیوزکے دفتر میں آکربتایا کہ ایمپریس مارکیٹ کے سامنے ان کے اسٹالز پر رات گئے 6 افراد آئے اور بھتہ طلب کیا۔ انکار پر ملزموں نے دو اخبار فروشوں پر تشدد کیا اور دھمکیاں دیں۔ زخمی اخبار فروشوں کا جناح اسپتال میں طبی معائنہ کرایا گیا۔ واقعے کی رپورٹ تھانہ پریڈی میں درج کرلی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.