تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:34

افغانستان اسمگل کئے جانیوالے 15 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

آج نیوز - افغانستان میں انسانی اسمگلرز کی قید سے رہا ہونے والے پندرہ پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ اکیس پاکستانیوں کو ایجنٹس نے قتل کردیا۔ مزید سولہ افراد اب بھی افغانستان میں انسانی اسمگلرز کی قید میں ہیں۔ اٹھارہ روز پہلے ایجنٹ کے جھانسے میں آکر افغانستان اسمگل کیے جانے والے افراد جیسے ہی اپنے وطن پہنچے تو رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ ان افراد کو چند روز پہلے ملازمت کا جھانسہ دے کر افغانستان اسمگل کیا گیا تھا۔ سماجی کارکن صارم برنی نے لاڑکانہ ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ افغانستان میں اب بھی بہت سے پاکستانی قید ہیں جنھیں رہا کروانے کیلئے حکومتی سطح پر کوئی کوشش نہیں کی جارہی۔ صارم برنی نے کہا کہ چند دن پہلے اکیس پاکستانیوں کوبرطانیہ بھیجنے کا جھانسہ دیا گیا اور ان سے پیسے بٹورے گئے۔ ایجنٹس نے انہیں برطانیہ پہنچانے کے بجائے ایران میں قتل کردیا ہے۔ جن کی لاشوں کی واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ افغانستان میں اسمگلرز کی قید سے رہا ہونے والے پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ انھیں قید میں ڈرایا دھمکایا جاتا اورکام نہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتیں۔ رہا ہونے والے تمام افراد کا تعلق قمبر سے ہے جنھیں ان کے گھروں کو پہنچادیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.