تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:39

صدر زرداری نے سندھ کابینہ میں دو نئے وزراء شامل کرنیکی منظوری دیدی

جنگ نیوز -
صدر زرداری نے سندھ کابینہ میں دو نئے وزراء شامل کرنیکی منظوری دیدی

کراچی…صدر آصف علی زرداری نے سندھ کابینہ میں دو نئے وزراء شامل کرنے کی منظوری دے دی جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے ،ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں شامل کئے جانے والے دو نئے ارکان میں ندیم بھٹو اور صادق میمن شامل ہیں۔ ندیم بھٹو کراچی کے علاقے کیماڑی اور صادق میمن ضلع ٹھٹھہ سے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اْنہیں سندھ کابینہ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نئے وزراء کی حلف برداری کی تقریب آج سہ پہرگورنرہاؤس کراچی میں ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.