تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:39

کراچی:سحری کے اوقات میں بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج

جنگ نیوز -
کراچی:سحری کے اوقات میں بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج

کراچی…ماہ صیام میں سحری کے اوقات میں بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں نے احتجاجاً ٹائروں کو نذر آتش کیا اور شاہراہ پاکستان کو بند کردی۔ جبکہ کے ای ایس سی کو اضافی فرنس آئل اور گیس کی سپلائی کے باوجود کراچی میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، گورنر سندھ کی ہدایت کے باوجود رمضان المبارک کے مہینے طویل دورانیئے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تین اور ساڑھے چار گھنٹے لوڈشیڈنگ کے وعدے کے برخلاف شہر میں دس سے بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔سحری اور افطار کے اوقات میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔سحری کے اوقات میں بجلی کی بندش کے خلاف شاہراہ پاکستان پر تین ہٹی کے قریب مشتعل افراد نے ٹائروں کو نذرآتش کرکے سڑک کو بند کردیا جبکہ ،افطار اور سحر کے اوقات میں گلشن اقبال، سائٹ ایریا، بلدیہ ٹاوٴں،نارتھ کراچی، نیو کراچی، لانڈھی ،لیاری،گلستان جوہر، لسبیلہ، کورنگی ، بفرزون اور صدر سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کی شکایات موصول ہوئیں۔کے ای ایس سی کو اضافی فرنس آئل اور گیس کی فراہمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کے دورانیئے میں کمی نہیں آئی ہے۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق بن قاسم پلانٹ کے دو یونٹس میں فنی خرابی اور کینپ سے 80 میگا واٹ بجلی کے تعطل کے باعث افطاری کے اوقات میں 15 فیصد رہائشی صارفین کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ نہیں رکھا جاسکا۔جبکہ ترجمان کینپ کے مطابق کے ای ایس سی کو کینپ سے ملنے والی 80 میگاواٹ بجلی بحال کردی گئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.