تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:39

امریکی سائنسدانوں کا مریخ پر بہتے پانی کی موجودگی کا دعویٰ

جنگ نیوز -


ایری زونا ... امریکی سائنسدانوں نے مریخ کی سطح پر بہتے ہوئے پانی کے ذرات موجود ہونے کا دعویٰ کردیا ہے جس سے سیارے کی سطح پر کسی جاندار کے موجود ہونے کابھی امکان پیدا ہوگیا ہے۔ یونیورسٹی آف ایری زونا کی تحقیق کی بنیاد پر سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ دبیز ٹینڈرلز درحقیقت نمکیلا پانی ہے جوپگھلنے اور جمنے کی کیفیت سے دوچار ہے۔ مریخ کی سطح پر پانی کے ذرات کی موجودگی کا دعوی تو 19ویں صدی ہی سے کیا جارہا تھا مگر یہ پہلی بار ہے کہ اس قدر ٹھوس شواہد ملنے کی بات سامنے آئی ہے۔ناسا سے حاصل تصاویر کی بنیاد پر اب ماہرین حیاتیات کا کہناہے کہ مریخ کی سطح پر ایسے جاندار بھی موجود ہو سکتے ہیں جو پانی پگھلنے کے وقت سطح پرآتے ہوں اور پانی جمنے کے ساتھ ہی مینڈک کی طرح ہائبرنیشن کے عمل میں چلے جاتے ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.