تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:39

مالیاتی اسکینڈل :آئی ایم ایف سرابرہ لیگارد کیخلاف ملکی عدالت میں تفتیش کا حکم

جنگ نیوز -
مالیاتی اسکینڈل :آئی ایم ایف سرابرہ لیگارد کیخلاف ملکی عدالت میں تفتیش کا حکم

پیرس…آئی ایم ایف کے سربراہوں پر الزامات لگنے کاسلسلہ جاری ہے اور مالیاتی اسکینڈل میں مبینہ طورپر ملوث ادارے کی فرانسیسی سربراہ لیگارد کیخلاف ملکی عدالت نے تفتیش کاحکم دیدیا ہے ۔لیگارد کو چارسو ملین ڈالر مالیت کی اس ڈیل میں ملوث ٹہرایا گیا ہے جو متنازعہ بزنس شخصیت کے حق میں کی گئی تھی۔جنسی اسکینڈل میں آئی ایم ایف کی سربراہی سے محروم اسٹراسکان کی جگہ لینے والی خاتون اس وقت فرانس کی وزیر مالیات تھیں۔جب برنارڈ ٹاپےTapie نے سن دوہزار 8 میں ریاستی بنک سے لڑ کر مقدمہ جیت لیا تھا۔اوراس ثالثی میں لیگاررد نے مبینہ طورپر کردار ادا کیا تھا۔تاہم آئی ایم ایف کی نئی سربراہ نے اپنے خلاف تحقیقات پر یقین ظاہر کیا ہے کہ الزامات ردکردیے جائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.