تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:39

پاکستان سے غیرقانونی طورپر برطانوی ویزا حاصل کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

جنگ نیوز -
پاکستان سے غیرقانونی طورپر برطانوی ویزا حاصل کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

اسلام آباد…برطانیہ نے واضح کیا ہے کہ حصول تعلیم کے بہانے یا جعلی شادیوں کے ذریعے پاکستان سے برطانوی ویزا حاصل کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ دو سو سے زائد لوگوں کو برطانیہ کا غیر قانونی سفر کرنے سے روکا جا چکا ہے جبکہ جعلی شادی کرانے میں ملوث پاکستان اور سلواکیہ سے تعلق رکھنے والے 12 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ اور 6 ہزار جعلی کاغذات کی شناخت بھی ہوچکی ہے جو برطانیہ کے ویزہ درخواست کے ساتھ جمع کروائے گئے تھے۔ریجنل ڈائرکٹر یو کے بارڈر ایجنسی برائے پاکستان نے کہا کہ انکی حکومت پاکستان سے قانونی سفر کرنے والوں کو برطانیہ میں خوش آمدید کہتی ہے اور جنوری سے مارچ 2011 تک 35ہزارپاکستانیں کوویزا جاری کیے جاچکے ہیں مگرقانون کا احترام نہ کرنے والوں کو سزادی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.