تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:39

کراچی:پولیس کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

جنگ نیوز -
کراچی:پولیس کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی…کراچی میں پولیس نے دو کارروائیوں کے دوران 5 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں بلوچ کالونی پل کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے تین ملزموں کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔گرفتار ملزموں کے قبضے سے 6 موبائل فونز بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ ادھرتھانہ سعید آباد کی پولیس پارٹی نے علاقے میں قائم زینب مارکیٹ کے قریب فائرنگ کرکے جانے والے 2 ملزموں کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.