تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:39

لاہور:نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کر دیا

جنگ نیوز -
لاہور:ہربنس پورہ میں پولیس تشدد کیخلاف دکان دار وں کا احتجاج

لاہور:نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کر دیا

لاہور…لاہور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا اور نقدی اور طلائی زیوارات لوٹ کر فرار ہوگئے۔قریبی رشتیداروں کے مطابق 58سالہ زاہدہ پروین اپنے شوہر اشرف صدیقی کیساتھ چار سال سے ہربنس پورہ میں رہ رہی تھیں،ان کی کوئی اولاد نہیں تھی،گزشتہ روز نامعلوم افراد ان کے گھر میں گھس گئے اور زاہدہ پروین کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا۔ملزم جاتے ہوئے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر لیے گئے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔مقتولہ کے رشتے داروں کے مطابق انکی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.