5 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:50
ہانگ کانگ:بروس لی کی 13 نادر اشیاء نیلامی سے پہلے نمائش کیلئے پیش
جنگ نیوز -
ہانگ کانگ ... کنگ فو کے شہنشاہ بروس لی کے زیر استعمال رہی 13 نادر اشیا کو نیلام کرنے سے پہلے نمائش کے لیے ہانگ کانگ میں پیش کردیا گیا ہے۔یہ اشیا بروس لی کے آبائی قصبے میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں جن میں کنگ فوکے ہیرو کی جیکٹ ،بزنس کارڈ اور ہاتھ کا لکھا ہوا خط بھی شامل ہے۔ جیکٹ بروس لی نے گیم آف ڈیتھ کی نمائش سے پہلے اور انٹر دا ڈریگن کے پریمئر میں بھی پہنی تھی اور ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں بکنے کی توقع ہے۔ جبکہ خط دوصفحات پر مشتمل ہے اور بروس لی نے اسے 19سو66 میں لکھا تھا اور یہ انکی فلم سے متعلق ہے۔اسی خط میں بروس لی نے یہ بھی بتایا ہے کہ انہوں نے ہالی ووڈاسٹار پال نیومین کو25ڈالرفی گھنٹہ کے حساب سے کنگ فو کے سبق سکھائے تھے۔خط 2 سے3 لاکھ ڈالر میں بکنے کاامکان ہے۔