5 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:50
چلی:سستی اور بہتر تعلیم کیلئے طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر
جنگ نیوز -
سانتیاگو ... سستی اور بہتر تعلیم کا حق حاصل کرنے کے لیے چلی کے طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پرآئے ہیں اور اس بار بھی انہیں پولیس کی بے رحمی کا سامنا کرناپڑاہے۔چلی کے دارلحکومت میں کیے گئے اس مظاہرے میں شریک طلبہ کا کہنا تھاکہ وہ بہتر اور ایسی تعلیم چاہتے ہیں جس کی فیس ادا کی جا سکے۔تعلیمی شعبے میں اصلاحات کے ان مخالفین پر پولیس نے آنسوگیس پھینکی اور منتشر کرنے کے لیے پانی کی توپیں بھی چلائیں جس سے کئی طلبہ زخمی ہوئے اور بعض کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔مظاہروں کے سبب قدامت پسند صدر سیبسٹین پینیرا کی مقبولیت گر کر 30فیصد رہ گئی ہے۔