5 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:36
ٹرینوں کی آمد و رفت میں مسلسل تاخیر، مسافروں کو شدید مشکلات
جنگ نیوز -
کراچی… ملک بھر سے پشاور انے والی تمام ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کے باعث شہریوں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے پشاور آنے والی عوامی ایکسپریس45 منٹ جبکہ خیبر میل 8 گھنٹے اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس 10 گھنٹے تاخیر سے پشاور پہنچ رہی ہے۔ اسی طرح کوئٹہ سے پشاور آنے والی کوئٹہ ایکسپریس 5 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔پشاور سے کوئٹہ جانے والی گاڑی کوئٹہ ایکسپریس کی پشاور سے روانگی منسوخکر دی گئی ہے جبکہ پشاور سے کراچی جانیوالی ٹرئنیں معمول کے مطابق روانہ ہوں گی۔ پشاورمیں آج بھی ٹرینوں کا آمد تاخیر کا شکار ہے ۔ کراچی سے لاہور جانے والی پاکستان ایکسپریس اور تیز گام کے انجن بہاولپور کے قریب چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن پر فیل ہوگئے۔مسافروں نے کئی گھنٹے حبس اور گرمی میں گزارے کراچی سے لاہور جانے والے سینکڑوں مسافروں کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنے پڑا جب پاکستان ایکسپریس کا انجن چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن سے کچھ دور جاتے ہی فیل ہوگیا۔جس سے اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔کچھ دیر بعد کراچی سے لاہور جانے والی ایک اور ٹرین تیز گام چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تو اس کے انجن کے ذریعے پاکستان ایکسپریس کو ٹریک سے ہٹانے کی کوشش کی گئی تاہم اسی دوران تیز گام کا انجن بھی جواب دے گیا۔جس کے بعد دونوں ٹرینیں چار گھنٹوں تک اسٹیشن پر کھڑی رہیں جس پر مسافر سراپا احتجاج بن گئے۔بعدازاں متبادل انجن کے ذریعے پاکستان ایکسپریس کو ریلوے اسٹیشن پر لانے کے بعد تیز گام کو لاہور روانہ کیا گیا جس کے کچھ دیر بعد پاکستان ایکسپریس کا انجن ٹھیک ہونے پر اسے بھی لاہور روانہ کردیا گیا۔