5 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:47
نئی دہلی:سیکیورٹی اہلکار نے ساتھی اہلکار کو گولی مار کر خودکشی کرلی
جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارت میں میٹرو اسٹیشن میں سکیورٹی اہل کار نے فائرنگ کرکے ساتھی خاتون اہل کار کو ہلاک کردیا ،بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دلی میں مشرقی جمنا میٹرو اسٹیشن میں سکیورٹی اہل کار نے فائرنگ کرکے خاتون اہل کار کو ہلاک کردیا، اور ساتھی کو ہلاک کرنے کے بعد خود کو بھی گولی ماردی ۔ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان تعلقات قائم تھے۔ دونوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔