تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:47

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ،کے ایس ای میں بھی شدید مندی

جنگ نیوز -


کراچی… امریکی یورپی معیشتوں میں معاشی مشکلات کے باعث دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی دیکھی گئی جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر500 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔ امریکی معیشت کے جاری کمزور اعداد و شمار اور یورپی کمیشن کی کی جانب سے اس بات کے انکشاف کے بعد کہ خطے میں قرض کا بحران دوسر ے خطوں کی معیشتوں میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر ہونے کے باعث سرمایا کاروں کے اعتماد کو دھچکا لگا۔ اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں 2 سال کے بعد ایسی مندی دیکھی گئی اور ایشیائی مارکیٹ میں ٹوکیو انڈیکس میں 3.63 فیصد گراوٹ ، ہانگ کانگ انڈیکس میں 4.75 فیصد جبکہ شنگھائی انڈیکس 1.88 فیصد ، اور ممبئی انڈیکس میں 2.67 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ یورپی اور امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں 3 سے 5 فیصد کی کمی دیکھی گئی ۔ بین الاقوامی مارکیٹوں میں شدید مندی کے اثرات مقامی اسٹاک مارکیٹوں پر دیکھئے گئے جہاں غیر ملکی سرمایا کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 11 ہزار393 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا جو ساڑے 3 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.