5 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:47
بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 4روز تک جاری رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ آئندہ تین سے چار روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راول پنڈی، لاہور ، گوجرانوالا، سرگودھا ، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویڑن اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش دیر میں 32 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ لاہور 28، کوٹلی 25، مری 24، مالم جبہ ، کاکول 23، کامرہ 19، پشاور18، راول پنڈی 14، فیصل آباد 13، جوہر آباد 12، سیالکوٹ11، گڑھی دوپتہ 9، اسلام آباد میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔