5 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:47
تھائی لینڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون وزیراعظم منتخب
جنگ نیوز -
بنکاک…تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو وزیراعظم منتخب کرلیا ہے۔۔ تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں ملک کے ایک سابق رہنما تھاک شن اوتارا Thaksin Shinawatraکی بہن ینگ لک شناوتراYingluck Shinawatra نے 500میں سے 296 ووٹ حاصل کئے۔انتخابات میں سابق وزیراعظم ابھیجیت کوشکست دینے کے لئے ینگ لک نے پانچ چھوٹی جماعتوں کے ساتھ اتحاد قائم کیاتھا۔تھائیو پارٹی کی ینگ لک شناوترا تجارت سے وابسطہ ہیں اورانہوں نے بھائی کے جلاوطن کیے جانے کے بعد سیاست میں حصہ لیا۔۔2006 میں ملٹری مداخلت کے بعد کرپشن الزامات کی وجہ سے تھاکسن شناوترا ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔