5 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:42
کراچی، نجی بینک میں ڈکیتی،ڈاکو40لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں نجی بینک سے مسلح افراد 40 لاکھ روپے سے زائد رقم ، خفیہ کیمروں سے بنائی گئی فوٹیج لیکر فرار ہوگئے ۔ ایس ایس پی ایسٹ احسن عمر کے مطابق ملیر سعود آباد میں نجی بینک میں دو ملزمان داخل ہوئے اور مینجر سے اکاوٴنٹ کھولنے کی تفصیلات معلوم کیں اسی دوران ملزمان کے چار ساتھی بھی بینک میں داخل ہوئے اور گارڈ سمیت عملے کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنالیا ،جس کے بعد ملزمان کاوٴنٹر اور سیف میں رکھی چالیس لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ کرفرار ہوگئے ، حکام کے مطابق ملزمان جاتے ہوئے بینک میں نصب خفیہ کیمرے سے بنائی گئی فوٹیج اپنے ساتھ لے گئے ، جبکہ بینک میں ایک سیکیورٹی پر تعینات تھا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی دو روز سے چھٹی پر تھا ،،ایک ہفتہ کے دوران نجی بنیکوں میں پڑنے والی ڈکیتیوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔