تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:53

حکومت مخلص ہو تو کراچی میں 3 دن میں امن قائم ہوسکتا ہے،فاروق ستار

جنگ نیوز -


کراچی…متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی کی بدامنی میں مبینہ طور پر ملوث 5 سو افراد کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے بدامنی حالات کی ذمہ داری براہ راست حکومت پر عائد کردی ہے ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوا تو کراچی کے حالات پر بحث جاری رہی ،مسلم لیگ ن کی شیریں ارشد نے کہا کہ حکومت نے کراچی میں حالات خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی، ایم کیوایم کے فاروق ستارنے 5 سو افراد کی فہرست ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ تمام جرائم پیشہ اور دہشت گرد ہیں ، انہوں نے کہا کہ کراچی کو انڈرورلڈ کے حوالے کردیا گیا ہے، حکومت مخلص ہو تو کراچی میں 3 دن کے اندر امن قائم ہوسکتا ہے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہونی چاہیئے، انہوں نے کہا کہ 2007ء سے اب تک کراچی میں 1500 افراد ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم میں مارے گئے، حکومت کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں ملوث ہے اور جان بوجھ کر حالات خراب کئے جارہے ہیں، بعد میں اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.