5 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:51
نئے صوبوں کے قیام کیلئے منشورکمیٹی کام کررہی ہے، وزیراعظم
آج نیوز - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے منشورکمیٹی کام کررہی ہے، سرائیکی صوبے کا حتمی فیصلہ بھی کمیٹی ہی کرے گی۔ ملتان میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سرائیکی صوبے کا حتمی فیصلہ بھی کمیٹی ہی کرے گی نئے صوبوں کے لیے اسٹیک ہولڈر سے مشاورت جاری ہے ،ملکی مفادات کو مد نظر رکھ کر فیصلے کیے جائیں گے ، کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ بلوچستان اور کراچی کے حالات مختلف ہیں ،امن وامان صوبائی معاملہ ہے، کراچی میں امن چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں کوششیں کر رہے ہیں، ملک میں امن وامان کا مسئلہ افغانستان کی صورتحال کے باعث ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ میں تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، بلدیاتی الیکشن صوبائی معاملہ ہے۔ سیلاب متاثرین کے حوالے سے بات کرتیہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھاکہ سیلاب کے باعث دس ارب ڈالرکا نقصان ہوا۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ریلوے سمیت 8بڑے سرکاری ادروں کی تنظیم نو کررہے ہیں، بلور صاحب قابل وزیر ہیں ریلوے ایک روز میں تباہی کے دہانے پر نہیں پہنچا۔ وزیر اعظم نے اس موقعے پر کہا کہ ملکی برآمدات کا حجم 26ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔